اسٹاک ایکسچینج :تیزی،ایک لاکھ 71ہزار کی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج :تیزی،ایک لاکھ 71ہزار کی حد بحال

574پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 177166پر بند 493کمپنیوں کاکاروبار ،246میں اضافہ، 216کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز اتارچڑھاو کے باوجود تیزی کی جانب گامزن رہی جس سے 100انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔تیزی کے سبب 50فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 95ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ۔دوسری جانب غیرتسلی بخش جغرافیائی حالات اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدو رفت متاثر ہونے کی خبروں سے کاروبار کے تمام دورانیے میں اتار چڑھاو کا رحجان رہا جس سے ایک موقع پر 481پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم دوسرے سیشن میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 574.76پوائنٹس کے اضافے سے 177166.52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 203پوائنٹس کے اضافے سے 52670 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 519.21  پوائنٹس کے اضافے سے 107641.65 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1891.30 پوائنٹس کے اضافے سے 251460.53پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 3.60فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 68کروڑ 91 لاکھ 66ہزار 155 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر493 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 246 کمپنیوں کے بھاو میں اضافہ، 216 میں کمی اور 31 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...