جوتے پہنے بھی مگر پاؤں پھر بھی ننگے ،نئی سینڈلزمتعارف

جوتے پہنے بھی مگر پاؤں پھر بھی ننگے ،نئی سینڈلزمتعارف

لندن (نیٹ نیوز)اداکارہ مارگریٹ کوالی لندن میں اپنی فلم دی ڈاگ سٹارزکے پریمیئر میں ایسی سینڈلز پہن کر پہنچیں جو پہلی نظر میں دکھائی ہی نہیں دیتیں اور دیکھنے والے کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اداکارہ ننگے پاؤں ریڈ کارپٹ پر آگئی ہوں۔

شینیل کی ان منفرد سینڈلز کو نیکڈ سینڈلز کہا جا رہا ہے ۔ ان کا ڈیزائن عام جوتوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ پاؤں کو ڈھانپنے کے بجائے بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نظر آتی ہیں جبکہ پاؤں کا بیشتر اور آگے والا حصہ کھلا رہتا ہے ۔سامنے سے لی گئی مارگریٹ کوالی کی کئی تصاویر میں یہ اندازہ لگانا بھی مشکل ہے کہ انہوں نے کوئی سینڈلز پہن رکھی بھی ہیں یا نہیں۔مارگریٹ کوالی کے ریڈ کارپٹ پر یہ سینڈلز پہننے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی جہاں بعض صارفین نے اس نئے فیشن کو دلچسپ تو کچھ نے انتہائی غیر عملی قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...