ڈی پی ایس ورلڈ2026کا لاہور میں شاندار آغاز

ڈی پی ایس ورلڈ2026کا لاہور میں شاندار آغاز

ملکی و غیر ملکی کمپنیاں، صنعتی ماہرین اور کاروباری شخصیات کی شرکت

لاہور(بزنس ڈیسک)ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 9ویں بین الاقوامیڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج کی نمائش کا آج ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاح کر دیا گیا۔ فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش 23 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں، صنعت سے وابستہ ماہرین، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے اور کاروباری شخصیات شرکت کر رہی ہیں جہاں ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسرنادیہ جہانگیر سیٹھنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فیکٹ ایگزیبیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم خان تنولی سمیت ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج کی صنعت سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔نمائش میں 150 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہیں۔ یہاں جدید ڈیجیٹل پرنٹرز، لیزر کٹنگ اور اینگریونگ مشینیں، خصوصی انکس، میٹریلز اور سائن ایج سسٹمز سمیت مختلف ٹیکنالوجیز اور مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا کہ مجھے ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ پر فیکٹ ایگزیبیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم خان تنولی نے کہا کہ ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج کی صنعت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...