دورہ انگلینڈ ،انڈر19کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

دورہ انگلینڈ ،انڈر19کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

عاقب جاوید نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کھلاڑیوں و کوچز سے ملاقات کی

لاہور (اے پی پی)پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم کا دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا۔ترجمان کے مطابق کیمپ کے پہلے روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کھلاڑیوں و کوچز سے ملاقات کی اور انہیں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ کیریئر میں قومی انڈر 19 ٹیم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی کنڈیشنز، ڈسپلن کی اہمیت اور بین الاقوامی دورے کی تیاریوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز فراہم کیں۔ پاکستان انڈر 19 کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے بھی کھلاڑیوں کو دورے کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور ٹیم میں ان کے کردار و ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز 2 ستمبر سے چار روزہ یوتھ ٹیسٹ میچ سے کرے گی جبکہ 9 سے 16 ستمبر تک پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...