دورہ انگلینڈ پرگئی قومی ٹیم 50برسوں کا کمزورترین سکواڈقرار
بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر کمزور ہے ،فاسٹ باؤلنگ میں رفتار اور معیار کی کمی رضوان کی وکٹ کیپنگ اورسپنرز جارحانہ کرکٹ کی جھلک واپس لا سکتے :میڈیا
لیڈز(سپورٹس ڈیسک) برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دے دیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آخری 8 وکٹیں صرف 74 رنز پر گریں، ماضی کے عظیم بیٹرز کے مقابلے میں موجودہ بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر کمزور ہے جب کہ پاکستانی فاسٹ باؤلنگ میں رفتار اور معیار دونوں میں کمی ہے ۔رپورٹ میں انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہیڈنگلے کی خشک پچ پر بھی پاکستانی باؤلرز انگلش بلے بازوں کو پریشان نہ کرسکے ۔پاکستان کی فیلڈنگ بھی خراب ہے جب کہ متعدد مس فیلڈز اور کیچز ڈراپ ہوئے جس کے پیش نظر جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے آسانی سے رنز بنائے ۔برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ اور سپنرز کی جوڑی ماضی کی جارحانہ کرکٹ کی جھلک واپس لاسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments