ویمنز ایشیا کپ ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

ویمنز ایشیا کپ ، قومی ویمن  کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے ، جس میں کھلاڑی بھرپور انداز میں پریکٹس کر رہی ہیں۔x

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے ، جس میں کھلاڑی بھرپور انداز میں پریکٹس کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشق کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قادر اکیڈمی کی بوائز ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا، جس کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...