ارشد ندیم خصوصی تربیتی کیمپ کیلئے جنوبی افریقہ چلے گئے
2 ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبن برگ کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کریں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے جہاں وہ شہر پوچفسٹروم میں خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے ۔ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں 2 ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبن برگ کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کریں گے ،وہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔تربیتی کیمپ کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ،چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں شیڈول ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments