دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہم کی 117ویں سالگرہ

دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہم کی 117ویں سالگرہ

لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہم نے اپنی 117ویں سالگرہ منالی۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق ایتھل کیٹرہم جنوب مشرقی انگلینڈ کے شہر میں ایک کیئر ہوم میں رہتی ہیں اور اپریل 2025 میں 116 سال کی عمر میں برازیلی اناہ کینابارو لوکاس کی موت کے بعد سب سے زیادہ عمر رسیدہ انسان بن گئیں۔کیٹرہم نے دو عالمی جنگوں کا مشاہدہ کیا اور آٹھ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2020 میں 110 سال کی عمر میں کیٹرہم زندہ رہنے والے معمر ترین لوگوں میں شامل ہوئیں،اس سے پہلے ان کی دو بیٹیاں انتقال کر گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر نارمن جو برطانوی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے ، 1976 میں انتقال کر گئے ۔پچھلے سال کنگ چارلس نے 116 ویں سالگرہ کے موقع پر ایتھل کیٹرہم سے ملاقات کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...