مبینہ پولیس مقابلے ، بچی سے زیادتی اور قتل کے 3 ملزموں سمیت 8 ہلاک
ننکانہ صاحب میں دس مربعہ کے مقام پر ملزم ہارون، علی حسنین ، عاقب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بنے پیرمحل میں ارشد،گوجرہ میں اشرف،لودھراں،وہاڑی میں عدنان ،فیضان ،شاہد مارے گئے ،لاہورمیں 2گرفتار
لاہور، ننکانہ ،گوجرہ ،پیرمحل ،شیخوپورہ (کرائم رپورٹر، خبر نگار،نمائندگان دنیا،سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں میںبچی سے زیادتی اورقتل کے 3ملزموں سمیت8ہلاک اور2زخمی حالت میں پکڑے گئے ،بتایاگیاہے کہ ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن کے گاؤں عالیاں والا میں چند روز قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والی کمسن رفعت فاطمہ کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین مبینہ ملزم سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔ ملزموں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا،ذرائع کے مطابق تینوں ملزم تھانہ صدر ننکانہ کی حدود میں دس مربعہ کے مقام پر ڈکیتی کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ سی سی ڈی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔ اس دوران مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سی سی ڈی ذرائع کے مطابق تینوں ملزم ہارون، علی حسنین اور عاقب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شیراز زخمی ہوا جبکہ سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 9سالہ بچی کو مبینہ اجتماعی زیادتی، بدفعلی اور تشددکانشانہ بنایا گیا تھا۔ادھر پیرمحل کے چک نمبر 769 گ ب مناں والا پل کے قریب جوڑیاں نہراں کے مقام پر سی سی ڈی کی ٹیم پر موٹر سائیکل سوار تین مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی اور جوابی کارروائی پر نہر کنارے جھاڑیوں کی جانب فرار ہوگئے ۔دوطرفہ فائرنگ کے دوران ملزم محمد ارشد سکنہ جلال پور جٹاں زخمی ہوااور سول ہسپتال اروتی میں دم توڑ گیا۔ دریں اثناسی سی ڈی گوجرہ کی ٹیم نے چک نمبر 307 ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی توملزموں نے فائرنگ کردی اورجوابی کارروائی میں منشیات فروش اشرف شمیر سکنہ چک نمبر 718 ج ب، کمالیہ ماراگیا۔دوسری طرف لاہومیں ستو کتلہ پولیس نے ناکہ پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش پر پولیس نے تعاقب کیا تو ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم محمد حسن سہیل اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
جسے گرفتارکرلیاگیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا جبکہ اسلام پورہ کی حدود میں دوموٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے اشارے پر پولیس پرفائر کھول دیا اورتیز رفتاری سے دیوار سے ٹکرا کر گر گئے ،جس کے باعث 15سے زائدوارداتوں کاریکارڈیافتہ ملزم شہباززخمی حالت میں پکڑاگیاجبکہ ساتھی بھاگ گیا۔شیخوپورہ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ایک ماہ قبل شیخوپورہ کے علاقہ حبیب کالونی میں سی سی ڈی کے کانسٹیبل ساگرجٹ کو شہید کرنے والے تینوں ڈاکو دو مختلف مقامات پر مقابلے کے دوران مارے گئے ۔جن کی شناخت عدنان ساکن رحمان پورہ، شاہد ساکن بستی عثمان نگر ہرن مینار روڈ اور فیضان ساکن پنڈی ماچھیاں کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز سی سی ڈی لودھراں اور وہاڑی کا عملہ انہیں اپنی حراست میں مختلف ڈکیتیوں کی وارداتوں کے مقامات کی نشاندہی اور ریکوری کیلئے لیجا رہا تھا کہ اس دوران دو ڈاکو عدنان اور فیضان لودھراں میں جبکہ شاہد وہاڑی میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ،تینوں ڈاکوؤں کی لاشیں آج شیخوپورہ پہنچنے کاامکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments