شہری کو مبینہ ہراساں کرکے رقم لینے والے تین پولیس اہلکار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہری کو مبینہ طور پر ہراساں کرکے رقم لینے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہری شکیل آفریدی کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن کو انکوائری کے احکامات جاری کیے ،انکوائری کے دوران ہیڈ کانسٹیبل توقیر، کانسٹیبل اسد اور عمران کی جانب سے شہری کو مبینہ طور پر بلاجواز ہراساں کرنے اور 3 ہزار 500 روپے لینے کے الزامات کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد سامنے آئے جس کی روشنی میں تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف تھانہ نوانکوٹ میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments