کوٹ رادھاکشن:3موٹرسائیکلوں میں ٹکر ، 3افراد جاں بحق

کوٹ رادھاکشن:3موٹرسائیکلوں میں ٹکر ، 3افراد جاں بحق

28سالہ ندیم اور 22سالہ ندیم موقع پر، حفیظاں ہسپتال لیجاتے چل بسی

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ دنیا )کوٹ رادھاکشن قصور روڈ پر 3موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ، ایک شخص زخمی ہوا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن قصور روڈ پر  نواحی گائوں کلارک باد کے قریب 3موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں کوٹ رادھاکشن کے محلہ جج والا کا رہائشی 28 سالہ ندیم اور حاجی پارک کا رہائشی 22 سالہ ندیم موقع پرہی جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ علاقہ ہندال کی رہائشی خاتون حفیظاں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، زخمی شخص اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...