ٹرین ٹوائلٹ میں گری گولڈ رنگ خاتون کو واپس مل گئی

ٹرین ٹوائلٹ میں گری گولڈ رنگ خاتون کو واپس مل گئی

واشنگٹن (نیٹ نیوز)ایک امریکی خاتون کی سونے کی انگوٹھی ٹرین کے ٹوائلٹ میں گرگئی جو اسے واپس مل گئی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی جولی اینجلوسیا کے ساتھ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ نیو جرسی ٹرانزٹ ٹرین کے ٹوائلٹ میں گئی تھیں اور باہر نکلنے پر احساس ہوا کہ شادی کی انگوٹھی غائب ہے ۔ انہوں نے انگوٹھی گم ہونے کو نیو جرسی ٹرانزٹ کو رپورٹ کیا، جس کے ملازمین نے ٹرین کو ٹریک سے ہٹانے کے بعد ٹوائلٹ ٹینک کو نکالا اور خاتون کی گمشدہ انگوٹھی کو دریافت کیا ۔خاتون نے بتایا کہ یہ انگوٹھی ان کے لئے بہت خاص ہے ۔ یہ انگوٹھی 1905 میں تیار ہوئی تھی اور اسے ایک نوادرات کی دکان سے خریدا گیا تھا۔خاتون نے بعد میں دریافت کیا تھا کہ انگوٹھی پر 2 حروف کندہ ہیں جو ان کے اور شوہر کے ناموں کے ابتدائی حروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...