پاکستان عالمی اسلامی معیشت میں اپنا حصہ بڑھا سکتا ،یوسف حسن
زرعی فنانسنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ،سیکریٹری جنرل اسلامی چیمبر اینڈ ڈیولپمنٹ
کراچی(بزنس رپورٹر)اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے سیکرٹری جنرل یوسف حسن خلاوی نے کہاکہ پاکستان جدید شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی مصنوعات، مؤثر ریگولیٹری فریم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے عالمی اسلامی معیشت میں اپنا حصہ نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے ۔ایس ای سی پی کی ٹاک سیریز میں اسلامی مالیات کا مستقبل پاکستان اور عالمی تناظرکے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی مسلم آبادی، وسیع اوورسیز کمیونٹی، تیزی سے ترقی کرتی اسلامی مالیاتی مارکیٹ اور عالمی مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے پاکستانی ماہرین ملک کے لیے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں۔ یوسف حسن خلاوی نے کہا کہ اسلامی مالیات کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ مقاصدِ شریعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زرعی فنانسنگ کو بھی ایک اہم اور بڑی حد تک غیر استعمال شدہ شعبہ قرار دیتے ہوئے اسکے لیے خصوصی شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی مصنوعات کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments