فوربز کی بہترین ایشیائی کمپنیوں میں تین پاکستانی ادارے شامل
کراچی(این این آئی)عالمی کاروباری و مالیاتی جریدے فوربز نے پاکستان کی تین کمپنیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایشیا کی کامیاب ترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔فوربز کی فہرست میں شامل پاکستانی کمپنیوں میں مری بریوری، سازگار انجینئرنگ ورکس اور۔۔۔
سسٹمز لمیٹڈ شامل ہیں۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں جن کا سالانہ کاروباری حجم ایک ارب ڈالر سے کم ہے ، تاہم انہوں نے اپنی پیداوار، فروخت اور تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔فوربز نے ایشیا پیسیفک خطے کی ایسی 200 کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے جن کی اشیا کی فروخت یا خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی 10 ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر کے درمیان ہے ۔ کمپنیوں کو مختلف مالیاتی اور کاروباری پیمانوں پر جانچنے کے بعد فہرست میں شامل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments