الیکٹرانک ڈیوائسز مینو فیکچرنگ کیلئے پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے سگنلز بوسٹرز، ڈونگلز، بائیو میٹرک مشینوں اور موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی سطح پر مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کے درآمدی بل میں کمی کیلئے میڈ اِن پاکستان پالیسی تیار کرلی گئی ہے مگرپالیسی کی منظوری نہ ہونے کے باعث عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈ اِن پاکستان پالیسی کے تحت موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جائیں گی،جبکہ سگنلز بوسٹرز،ڈونگلز اور بائیو میٹرک مشینوں کی مقامی تیاری بھی پالیسی کا حصہ ہے ۔ پالیسی میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے ،جبکہ درآمدی الیکٹرانک اشیا پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments