ٹیسٹ میں فیلڈر کے زیادہ کیچ ،ریکا رڈ جوروٹ کے نام
انگلینڈ کے کپتان نے 219کیچز پکڑ کر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ریکارڈ توڑ ا
لیڈز(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کا سب سے زیادہ کیچز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔جو روٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر(وکٹ کیپر کے علاوہ)کا اعزاز حاصل کر لیا۔جو روٹ نے آسٹریلیا کے سٹار کھلاڑی سٹیو سمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔روٹ نے جمعہ کے روز ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر سٹیو سمتھ کا ریکارڈ توڑا۔یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219واں کیچ تھاجبکہ سمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز کئے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments