معاشی جنگ میں شریک ممالک دشمن تصور ہوں گے :ایران

معاشی جنگ میں شریک ممالک  دشمن تصور ہوں گے :ایران

تہران(اے ایف پی)ایران نے امریکا کی جانب سے عائد معاشی پابندیوں کے خلاف دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک واشنگٹن کی معاشی جنگ میں شریک ہوگا، اسے دشمن تصور کیا جائے گا۔

 ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنے میں کسی بھی ملک کی شرکت کو دشمنانہ اقدام سمجھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...