شادباغ :خاتون کونشہ آور جوس پلا کر اجتماعی زیادتی

شادباغ :خاتون کونشہ آور جوس پلا کر اجتماعی زیادتی

حسنین اور کاظم بلوچ خاتون کو گاڑ ی میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر لے گئے سلمان ،عمر لطیف کے ہمراہ زیادتی کی،شورمچانے پرتشدد،دھمکیاں،دوملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ، ملزم گینگ ریپ کے بعد خاتون کو بھمباں جھگیاں نزد جنگل سٹیڈیم شاد باغ کے پاس گاڑی سے اتار کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ شاد باغ کے رہائشی حسنین اور کاظم بلوچ نے متاثرہ خاتون کو گاڑی میں بٹھایا، اس دوران ملزم کاظم بلوچ نے خاتون کو نشہ آور جوس پلا کر نیم بے ہوش کر دیا۔ ملزم خاتون کو نامعلوم مقام پر کمرے میں لے گئے جہاں سلمان اورعمر لطیف پہلے  سے موجود تھے ،تمام ملزموں نے خاتون کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر بیلٹ اور ڈنڈوں سے تشدد کیا ، قتل کی دھمکیاں دیں اور دن بھر حبسِ بے جا میں رکھا اور دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور شام کواسے بھمباں جھگیاں کے پاس گاڑی سے اتار کر دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔شاد باغ پولیس متاثرہ خاتون کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اطلاع پر فوری موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے دو مرکزی ملزموں کاظم اور حسنین کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا ہے کہ دیگر نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...