سابق بھارتی ایئر مارشل نے تیجس ایم کے ٹو جنگی طیارے پر سوال اٹھا دیا

سابق بھارتی ایئر مارشل نے تیجس ایم  کے ٹو جنگی طیارے پر سوال اٹھا دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے سابق نائب سربراہ ایئر مارشل ناگیش کپور نے مقامی جنگی طیارے تیجس ایم کے ٹو کی مستقبل میں عملی افادیت پر سوال اٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ طیارہ 2030کی دہائی کے وسط میں بڑی تعداد میں فضائیہ میں شامل ہوتا ہے تو ممکن ہے اگلے محاذ پر اس کی افادیت محدود ہو۔ ان سے سوال کیا گیا کہ 2035 میں چوتھی نسل کا طیارہ رکھنا کتنا موزوں ہوگا، جب چین چھٹی نسل کے پلیٹ فارم کی جانب بڑھ رہا اور پاکستان پانچویں نسل کے طیاروں پر غور کررہا ہے ۔ کپور نے جواب دیا کہ عملی طور پر یہ مناسب نہیں۔ انہوں نے چین کی بڑھتی فضائی طاقت کو بھارت کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...