پینٹاگون پر تنقید، سٹارز اینڈ سٹرائپس کے چیف ایڈیٹر، پبلشر،رپورٹر برطرف
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے معروف اخبار سٹارز اینڈ سٹرائپس کے چیف ایڈیٹر ایرک سلیون اور پبلشر میکسن لیڈرر کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرک سلیون نے پینٹاگون کی ادارتی مداخلت پر تنقید کی تھی، جس کے بعد انہیں عدم اطاعت کے الزام میں برطرف کیا گیا۔ اخبار کی رپورٹر لارا کورٹے کو بھی مبینہ طور پر ایک صحافی کو پینٹاگون کے بجائے اخبار کا ملازم قرار دینے پر ملازمت سے نکال دیا گیا۔ یہ کارروائی اخبار کی ایک رپورٹ کے چند روز بعد ہوئی جس میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کے عملے کی مشکلات اجاگر کی گئی تھیں۔ اخبار کو وزارت دفاع سے مالی معاونت ملتی ہے ،تاہم اخبار طویل عرصے سے ادارتی خودمختاری برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments