ماموں کانجن:گھریلو جھگڑا،دادا نے 2 کمسن پوتے قتل کر دیئے

ماموں کانجن:گھریلو جھگڑا،دادا  نے 2 کمسن پوتے قتل کر دیئے

ماموں کانجن، فیصل آباد(نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے نواح میں دادے نے گھریلو جھگڑے پر 2 کمسن پوتوں کو قتل کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقہ ماموں کانجن میں غوثیہ کالونی کے رہائشی 60 سالہ عطا محمد نے مبینہ طور پر اپنے پوتوں 6 سالہ نبیل اور 8 سالہ عدیل کی گردن پر ٹو کے کے وار کر دیئے جس سے دونوں کمسن بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اس دوران ملزم کی اہلیہ اور بہوشدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تھانہ ماموں کانجن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں کا باپ دبئی میں درزی کا کام کرتا ہے ، واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ واقعہ پر اہل علاقہ میں شدید غم اور خوف کی لہر دوڑ گئی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...