درآمدات میں 19فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 26فیصد بڑھ گیا

درآمدات میں 19فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 26فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)رواں مالی سال 27-2026کے پہلے ماہ جولائی میں درآمدات 19 فیصد بڑھنے کے باعث تجارتی خسارے میں 26 فیصد اضافہ ہوگیا۔۔۔

 وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق غذائی اجناس، گاڑیوں، ٹرانسپورٹ سامان اور مشینری سمیت مختلف اشیا کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں 80 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئیں، جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 224 ارب روپے سے زائد بنتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے دودھ اور کریم کی درآمد 25 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہی۔ مصالحے ، سویابین، پام آئل، چینی اور دالیں بھی بیرون ملک سے منگوائی گئیں۔ مزید یہ کہ گزشتہ ماہ 112 میٹرک ٹن چینی بھی درآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...