کرینہ کپور کا وزن بڑھ گیا، ’’امید‘‘ سے ہونے کی افواہیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے وزن میں اضافہ دیکھ کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں۔
حال ہی میں 45 سالہ کرینہ کپور کی جِم کے باہر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مداحوں نے ان کے بڑھے ہوئے وزن کو نوٹ کیا اور ان کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔یہ افواہیں اس قدر پھیلیں کہ اداکارہ کے ذرائع کو وضاحت دینا پڑ گئی کہ یہ بالکل بھی درست نہیں۔ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے واضح کیا تھا کہ میں مزید بچے نہیں چاہتی۔کرینہ اور ان کے شوہر اداکار سیف علی خان 2 بچوں تیمور اور جہانگیر کے والدین ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین حاملہ ہونے کی تردید کے باوجود اپنے خیالات کا مسلسل اظہار کررہے ہیں اور وہ امید سے ہیں کہ کرینہ جلد پھر ماں بنیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments