سونا 5ہزار 700روپے تولہ مزید مہنگا، چاندی کی قیمت مستحکم
کراچی (بزنس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں ہفتے کے روز بھی بڑا اضافہ ہوا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی۔۔۔
فی تولہ قیمت 5,700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4,972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4,558 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 549 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے سے 4,604 ڈالر فی اونس ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7,379 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 6,326 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 69 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments