11وارداتیں،7شہریوں سے 20لاکھ سے زائدلوٹ لئے
سبزہ زار ،نصیرآباد ، سندر ،گلبرگ،راوی روڈ ،کوٹ لکھپت ،نوانکوٹ میں ڈاکے ڈیفنس میں عمران ،شفیق آباد سے ارباز ، گڑھی شاہو سے راشد کے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی ،چوری کی11 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔سبزہ زار میں ڈاکوئوں نے قدوس سے 4لاکھ 45 ہزار و موبا ئل، نصیرآباد میں فائق سے 4لاکھ 15ہزار وموبائل ، سندر میں التمش سے 4لاکھ 10ہزار و موبائل ، گلبرگ میں روحان سے 4لاکھ وموبائل،راوی روڈ پر عبدالجبار سے 3لاکھ 75ہزارو موبائل،کوٹ لکھپت میں عاطف سے 20 ہزارو موبائل ،نوانکوٹ کے علاقے میں فراز سے 15 ہزاراو ر موبائل چھین لیا ۔ڈیفنس سے عمران ،شفیق آباد سے ارباز اور گڑھی شاہو سے راشد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments