ابھی مائیکرو فنانس بینک ای پی ایل سمٹ میں شراکت دار بن گیا

ابھی مائیکرو فنانس بینک ای پی ایل سمٹ میں شراکت دار بن گیا

مقصد ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم کے مستقبل پرمختلف شعبوں کے درمیان مکالمے کرنا

کراچی (بزنس ڈیسک)ابھی مائیکروفنانس بینک نے ای پی ایل سمٹ 2026 میں بطور اسٹریٹجک پارٹنر شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ اس سمٹ کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم کے مستقبل پر مختلف شعبوں کے درمیان مکالمے کرنا ہے ۔ ای پی ایل کے زیرِ اہتمام یہ سمٹ 9 ستمبر 2026 کو کراچی میں منعقد ہوگی جس میں ڈیجیٹل کامرس کی ری انجینئرنگ کے موضوع پر بات ہوگی۔ اس سمٹ میں حکومت، ٹیکنالوجی ادارے ، مالیاتی خدمات، ای کامرس، ادائیگیاں اور لاجسٹکس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز شرکت کرینگے ۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے درکار انفرا اسٹرکچر اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ابھی گروپ کے انٹرپرینیور ان ریذیڈنس کبیر نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم الگ تھلک رہ کر ترقی نہیں کر سکتا ہے ۔ اس کی ترقی کیلئے ادائیگیاں، مالیاتی رسائی، ٹیکنالوجی اور انفرا اسٹرکچر سمیت تمام عوامل کو ایک ساتھ ملکر کام ہوگا۔ بطور اسٹریٹجک پارٹنر، ابھی مائیکرو فنانس بینک ڈیجیٹل ادائیگیوں، مالیاتی شمولیت، باقاعدہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی بینکنگ کے حوالے سے گفتگو میں مالیاتی خدمات کا نقطہ نظر پیش کرے گا۔ سمٹ کی معاون تنظیموں میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پاکستان سنگل ونڈو اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ سمٹ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، ای کامرس، مالیاتی شمولیت، صارفین اور تاجروں کے اعتماد، ضوابط، سائبر سکیورٹی اور کامرس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس و ڈیٹا کے بڑھتے کردار پر ماہرین رائے دینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...