ایف آئی اے لاہور کی مختلف کارروائیاں، 6ملزم پکڑے گئے

 ایف آئی اے لاہور کی مختلف  کارروائیاں، 6ملزم پکڑے گئے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور کی مختلف کارروائیاں، 6 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔

پہلی کارروائی پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ میں کی گئی جہاں سے 4 ملزم پکڑے گئے جن میں امیگریشن اینڈ  پاسپورٹس کے ادارے کا ملازم بھی شامل ہے ۔دوسری کارروائی داروغہ والامیں کی گئی جہاں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔تیسری کارروائی میں ہربنس پورہ سے غیر قانونی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث اشتہاری ملزم قابو کرلیاگیا۔کارروائیاں اینٹی کرپشن سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل کی طرف سے کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...