خاتون فٹبالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی

خاتون فٹبالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی

پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسہم ایف سی نے انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزازدیا انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا :مریم محمود

لندن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر مریم محمود ریکسہم ایف سی ویمن کی انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔برطانوی فٹ بال کلب کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی شامل ہے ۔پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسہم ایف سی نے مریم محمود کو انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزاز دے دیا۔مریم محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے ، پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا سفر ناقابل یقین ہے ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا غیر یقینی سا لگا، پاکستان کی نمائندگی پر جذبات بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی پلیئر نے کہا کہ پاکستان کیلئے ڈیبیو اور فینز کی بھرپور حمایت ناقابل یقین تھی، نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا میرا ذاتی مقصد ہے ۔ آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی جانب سے 3 میچز کھیلنا یادگار تجربہ تھا، ترکز اینڈ کائیکوس کے خلاف پاکستان کیلئے گول کرنا میرے لئے بہت خاص تھا۔مریم محمود نے کہا کہ بچپن میں کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھی، خوشی ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کیلئے وہ کردار ادا کرسکوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...