اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پرملاجلا رجحان

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پرملاجلا رجحان

2ارب 85کروڑ شیئرز کے سودے ، ایک ہفتے میں انڈیکس 0.30فیصد بڑھا بلند ترین سطح 178ہزار 650پوائنٹس، کم ترین 176ہزار 577پوائنٹس رہی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، تاہم ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 529پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 177ہزار 696 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 0.30 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 178 ہزار 650 پوائنٹس جبکہ کم ترین 176 ہزار 577 پوائنٹس رہی، اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط انداز میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں، مختلف سیشنز میں خریداری اور فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا، تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں رہا، اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 142 ارب روپے مالیت کے 2ارب 85 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ میں بڑی تعداد میں حصص کی خرید و فروخت سے کاروبار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 2 ارب بڑھ کر19 ہزار 885 ارب روپے ہوگئی، ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی رجحان سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور مختلف شعبوں کے حصص میں خرید و فروخت کے باعث ملا جلا رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں مقامی معاشی صورتحال، شرح سود، روپے کی قدر، کمپنیوں کے مالیاتی نتائج اور ملکی و عالمی معاشی پیشرفت مارکیٹ کی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...