ملک میں تبدیلی ناگزیر، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل حل ہوں گے

کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر فاروق ستار نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دے دیا۔

کراچی میں گورننس پر نظر ثانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب سے پہلے اضلاع میں آبادی کے لحاظ سے پیسے تقسیم کریں، صوبائی حکومتوں کا نظام بگڑ چکا ہے ، وزیراعلیٰ اور چند سیکریٹریز فیصلے کر دیتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کا قیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر ہے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو جذباتیت ترک کرنی ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر نیشنل ایجنڈا بنانا ہوگا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں میئر پاور فل ہوتا ہے، ہمارے یہاں ہر میئر کہتا ہے کہ پیسے اور پاور نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت بہت پاپولر تھی، ہم نے بھی پہلے بلدیاتی نظام کو چلنے نہیں دیا۔

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے عوامی ریفرنڈم کروایا جائے، نئے انتظامی یونٹس کا قیام مسائل کا حل ہے، انتظامی یونٹس کے قیام سے صوبوں کے جغرافیہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگئی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل حل ہوں گے، انتظامی یونٹس سے طرز حکمرانی میں احتساب کا نظام مضبوط ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...