سالٹ مینوفیکچررز اورنیوٹیک کا اشتراک ،75طلبہ کی تربیت مکمل

سالٹ مینوفیکچررز اورنیوٹیک کا اشتراک ،75طلبہ کی تربیت مکمل

پروگرام کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،چیئرپرسن صائمہ اختر

کراچی(بزنس ڈیسک)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی)نے نیوٹیک کے اشتراک سے نوجوانوں کو فنی مہارتیں فراہم کرنے اور انہیں روزگار، کاروبار کرنے کے قابل بنانے کے لیے تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔پروگرام کے تحت قائدآباد میں 75 طلبہ کو مائننگ ٹیکنیکس، امپورٹ و ایکسپورٹ ڈاکیومنٹیشن، ویلیو ایڈیشن اور صنعت سے متعلق دیگر شعبوں میں عملی تربیت دی گئی جس کا مقصد نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ مہارت کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کرنے کے ساتھ اپنا کاروبار بھی شروع کرسکیں۔ سالٹ مینوفیکچررز کی چیئرپرسن صائمہ اختر اور سابق چیئرمین قاسم یعقوب پراچہ نے کہا کہ 75 طلبہ کی تربیت کی تکمیل اہم کامیابی ہے ۔ تربیتی پروگرام اگلے مراحل میں کراچی کھیوڑہ، ٹوبہ اور دیگر علاقوں میں شروع کیے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد پروگرام کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...