بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلاتے ٹک ٹاکر سمعیہ مبارک گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )ڈیفنس بی ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلاتے ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہے۔
ڈیفنس بی پولیس نے سمعیہ مبارک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے ملزمہ کو ناکا پر روکا تو ملزمہ گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔ فرار ہوتے وقت گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ پولیس نے تعاقب کرکے ملزمہ اور اسکی دوست کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments