ٹرائی سیریز ،شائق کا دلچسپ بینر خصوصی توجہ کا مرکز
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سہ ملکی سیریز کے دوران راولپنڈی میں ایک شائق کا دلچسپ بینر خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
نوجوان نے دلچسپ بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ یہ سیٹ حاصل کرنے کے لیے میں نے اپنی بہن کا فون بیچ دیا۔میچ کے دوران جب کمنٹیٹر کی نظر اس بینر پر پڑی تو انہوں نے اس پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فون سستا ہی ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments