اسٹاک ایکسچینج:مندی ،1لاکھ 63ہزار کی سطح بھی گرگئی
1549پوائنٹس کی کمی سے ا نڈیکس 162374پر بند،159ارب خسارہ
کراچی(بزنس رپورٹر)مشرق وسطی کشیدگی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی مندی رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مندی کے سبب 63فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 59ارب روپے سے ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا، تاہم غیریقینی سیاسی ماحول اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کے خدشات پر دوران ٹریڈنگ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی کے گرد چلی گئی جس سے ایک موقع پر 1632پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر مخصوص اسٹاکس میں خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1549.44پوائنٹس کی کمی سے 162374.88پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 490.65پوائنٹس کی کمی سے 47823.16پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 906.77پوائنٹس کی کمی سے 98620.11 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2903.19 پوائنٹس کی کمی سے 232733.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 8.67فیصد زائد رہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments