ڈاکو ئوں کی شہریوں سے لوٹ مار ،چور3موٹرسائیکل لے گئے

ڈاکو ئوں کی شہریوں سے لوٹ مار ،چور3موٹرسائیکل لے گئے

نواب ٹاؤن ،شاہدرہ ،گجر پورہ ،غازی آباد اور نواں کوٹ میں ڈکیتی کی وارداتیں چوروں نے ریس کورس ،مانگا منڈی اور اسلام پورہ میں ہاتھ کی صفائی دکھا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورشہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور3موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں افضال سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں مصطفی سے 2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں  خالد سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں عامر سے 2لاکھ45ہزار روپے ،موبائل فون اور نواں کوٹ کے علاقے میں عاشق علی سے 30 ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔چور ریس کورس سے مجاہد ، مانگا منڈی سے ارسلان اور اسلام پورہ سے نوید کی سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...