خوشبوئیں آن لائن شیئر،ڈیجیٹل مہک کی ٹیکنالوجی تیار
اوہائیو(نیٹ نیوز)محققین نے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو الیکٹرانک ناک کی مدد سے مختلف خوشبوؤں کو پہچان سکتی ہے ۔۔۔
سینٹرونک نامی اس ٹیکنالوجی کسی مخصوص مہک کو شناخت کرنے کے بعد ایک جسم پر پہنے جانے والی ریموٹ ڈیوائس کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ ایسے خوشبو دار سالمات خارج کرے جو اصل خوشبو جیسی مہک پیدا کر سکیں۔اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں میٹریلز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے طالب علم اور تحقیق کے مصنف چُن یو یانگ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک جگہ کسی خوشبو کو سونگھنے اور دوسری جگہ اسی سے ملتی جلتی خوشبو دوبارہ پیدا کرنے کے عمل کو آپس میں جوڑتی ہے ۔چُن یو یانگ کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد انٹرنیٹ پر پہلے سے شیئر کی جانے والی تصاویر اور آوازوں کے ساتھ خوشبو کا احساس بھی شامل کرنا ہے تاکہ دور بیٹھے لوگوں کے ڈیجیٹل تجربات مزید حقیقی، دلچسپ اور جاندار بن سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments