چھکے مجھے ہی نہیں دنیا میں ہر بولر کو پڑتے ہیں:حارث رؤف

چھکے مجھے ہی نہیں دنیا میں ہر بولر کو پڑتے ہیں:حارث رؤف

چھکے مجھے ہی نہیں دنیا میں ہر بولر کو پڑتے ہیں:حارث رؤف میرا کام وکٹیں لینا ہے اس لیے سپیڈ بھی بہت اہمیت رکھتی ہے ،قومی فاسٹ بولر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ چھکے صرف مجھے نہیں پڑتے بلکہ دنیا میں ہر بولر کو مار پڑتی ہے ۔لاہور میں ٹیم پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث روف کا کہنا تھا کہ میرا کام وکٹیں لینا ہے اس لیے سپیڈ بھی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے فٹنس اور ردھم کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے ۔ ٹیسٹ میچز کے لیے آپ کو زیادہ فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ میرے نزدیک ماضی میں فٹنس ایسی نہیں تھی کہ ٹیسٹ میچز میں بہتر پرفارم کر پاتا۔ اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا منتظر ہوں۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز بہت اچھا رہا ہے ۔ بطور ٹیم ہم نے بہت اچھا کھیلا ہے ۔

لاہور کی پچ فریش لگ رہی ہے ، یہاں بولرز کو سپورٹ مل سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 اکتوبر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے سلسلے میں میچ کھیلا جانا ہے ، اس کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔حارث رؤف نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں ہمیں سکور زیادہ کرنا ہو گا اور سکور کو روکنا بھی ہو گا۔ 34 اوورز کے بعد گیند کا تبدیل ہونا بولنگ سائیڈ پر فرق ڈالتا ہے ، مڈل اوورز میں وکٹیں لینا ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ مل کر بولنگ کرانے میں مزہ آتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...