راولپنڈی میں ماں ،بیٹی کا اندوہناک قتل، گھر سے لاشیں برآمد

راولپنڈی میں ماں ،بیٹی کا اندوہناک قتل، گھر سے لاشیں برآمد

دونوں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھیں، تعلق گوجرانوالہ سے تھا ایک خاتون کے جسم پر زخم کا نشان ، بظاہر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ، پولیس

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں )تھانہ دھمیال کے علاقے قریشی آباد میں د ہرے قتل کی واردات ، کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ماں ،بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت نمیرا بی بی اور ان کی بیٹی نومی بی بی کے نام سے ہوئی ، ان  کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا، دونوں گزشتہ کئی سال سے ایک تیسری لڑکی کے ساتھ دھمیال کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں رہائش پذیر تیسری لڑکی بازار سے کوئی چیز لینے گئی تھی۔ واپس آئی تو دونوں ماں بیٹی مردہ حالت میں پڑی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دونوں خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ ایک خاتون کے جسم پر کسی آلے سے زخم کا نشان بھی پایا گیا ہے ، دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجوہات اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات واضح ہوں گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں گھر سے دو خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ،پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...