ریلوے پٹریوں پر پتھر، مگر میٹرو ٹریک پر کیوں نہیں؟

ریلوے پٹریوں پر پتھر، مگر میٹرو ٹریک پر کیوں نہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز)ریلوے پٹریوں کے درمیان اور اطراف میں پتھر ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ میٹرو ٹرین کی پٹریوں پر عموماً یہ پتھر کیوں نہیں ہوتے ؟دراصل اس کی وجہ دونوں ٹریکس کی ساخت، دیکھ بھال اور۔۔

 تعمیر کا مختلف طریقہ ہے ۔ریلوے پٹریوں پر بچھائے جانے والے پتھروں کو ‘ٹریک بیلسٹ’ کہا جاتا ہے ، جو ٹرین کے بھاری وزن کو زمین پر یکساں تقسیم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ پتھر پٹریوں کو اپنی جگہ مضبوط رکھتے ہیں اور ٹرین گزرنے کے دوران پیدا ہونے والی حرکت کو محدود کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بارش کے پانی کو جمع ہونے سے روکنے اور زمین میں نکاسی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔میٹرو ٹرینوں کے زیادہ تر ٹریک کنکریٹ کی مضبوط بنیاد پر تعمیر کیے جاتے ہیں، جنہیں ‘بیلسٹ لیس ٹریک’ کہا جاتا ہے ۔ کنکریٹ کی بنیاد پٹریوں کو درست جگہ برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...