اپنوں کو وقت نہ دینا،عامر خان پچھتاوے کا ذکر کر کے آبدیدہ

اپنوں کو وقت نہ دینا،عامر خان پچھتاوے کا ذکر کر کے آبدیدہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران اپنی زندگی کے ایک بڑے پچھتاوے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔۔۔

۔61 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ کسی فلم کی ناکامی نہیں، بلکہ کورونا کی وباء کے دوران ہونے والا یہ احساس تھا کہ کام میں حد سے زیادہ مصروف رہنے کے باعث میں اپنے بچوں اور عزیزوں کے ساتھ قیمتی وقت نہیں گزار سکا۔یہ کہتے ہوئے عامر خان کچھ دیر کے لیے رک گئے ، اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے ، خود کو سنبھالنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ اس احساس نے مجھے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے پر آمادہ کیا، گزشتہ 4 برس سے میں جان بوجھ کر اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے وقت نکال رہا ہوں۔ فیسٹیول میں عامر خان کو سکرین آئیکون ایوارڈ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...