علی ظفر اور حمائمہ ملک پاکستانی کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

علی ظفر اور حمائمہ ملک پاکستانی کرائم  سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

کراچی (آئی این پی)گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔۔

اطلاعات کے مطابق اس بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے ۔اس منصوبے میں علی ظفر کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد سکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں دیکھنے کے خواہش مند تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...