مالک کے انتقال کے باوجود ہسپتال کے باہر انتظار کرنیوالا مرغا

مالک کے انتقال کے باوجود ہسپتال کے باہر انتظار کرنیوالا مرغا

بولیویا (نیٹ نیوز)جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغا برسوں سے اس ہسپتال کے باہر موجود ہے جس کے اندر اس کے مالک کا انتقال ہوا تھا۔جی ہاں واقعی یہ مرغا برسوں قبل یہاں اس وقت آیا تھا جب وہ چوزہ تھا اور۔۔

 اس کا مالک کینسر کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوا۔اس مرغے کا نام مارٹن ہے اور وہ جب سے ہسپتال کے احاطے میں موجود ہے اور اس نے وہاں سے جانے سے انکار کر دیا ہے ۔ بولیویا کے علاقے سانتا کروز میں واقع ہسپتال Oncology انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرن بولیویا کے باہر یہ مرغا 8 سال قبل آیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے ورکرز اور وہاں قریب موجود دکانوں یا دفاتر میں کام کرنے والے افراد پرندے کو کھانا دیتے ہیں۔یہ مرغا ان افراد کے قریب جاتا ہے جن کی جانب سے کھانے کی پیشکش کی جاتی ہے ۔کوئی بھی اسے پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا تاکہ وہ ہسپتال کے قریب رہ سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...