شارک کا سمندر میں جانے سے انکار، دوبارہ نہر میں آ گئی
بوسان (نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی ایک نہر سے سمندر کی جانب لے جانے کی کوشش کے باوجود مشہور شارک چند گھنٹوں بعد دوبارہ نہر میں واپس آ گئی۔ ‘بُکھانگی’ کے نام سے مشہور شارک کو گزشتہ ماہ بوسان کی مصنوعی آبی گزرگاہ میں دیکھا گیا تھا۔۔
، حکام نے ابتداء میں شارک کو خود سمندر کی طرف جانے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اس کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھنے پر اسے نکالنے کی کوششیں تیز کر دی گئیں۔ کارکنوں نے تیرتے پلیٹ فارمز پر نصب جالوں کی مدد سے شارک کو آہستہ آہستہ نہر سے باہر لے جانے کی کوشش کی، لیکن وہ ایک جال کے نیچے سے نکل کر دوبارہ نہر میں واپس آ گئی۔ اس سے قبل بھی حکام پانی کی تیز دھاروں اور جالوں کی مدد سے شارک کو سمندر کی جانب لے جانے کی 2 کوششیں کر چکے تھے ، جو ناکام رہی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments