پاک،بنگلہ دیش تجارت میں کئی گنا اضافے کی گنجائش

پاک،بنگلہ دیش تجارت میں کئی گنا اضافے کی گنجائش

زراعت، ٹیکسٹائل ودیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود،ہائی کمشنر

 لاہور (آن لائن)بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے لاہور چیمبرمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تجارت اس وقت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جس میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ۔ باہمی تعاون، تجارتی روابط میں بہتری اور رکاوٹوں کو دور کر کے دونوں ممالک کے تاجر بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر اور بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل قاضی ہمایوں فرید نے بھی خطاب کیا۔ہائی کمشنر نے بتایا کہ زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ بنگلہ دیش پاکستان سے چاول، مکئی، کیمیکلز، گندم اور مصالحہ جات کی برآمد میں دلچسپی رکھتا ہے ، جبکہ کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان براہِ راست سمندری راستہ قائم ہونے سے ترسیل کا وقت 2 ہفتوں سے کم ہو کر 5 سے 6 دن رہ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...