بولڈ لباس میں آرام دہ محسوس نہیں کرتی:رشمیکا مندانا
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ایسے لباس پہننے میں آرام محسوس نہیں کرتیں جن میں جسم زیادہ نمایاں ہو اور ۔۔۔
وہ اپنے کام کے دوران اپنی پسند اور ناپسند کی حدود کا خیال رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو کسی بھی ایسے لباس یا منظر کے بارے میں اپنی رائے دینے کی آزادی ہونی چاہیے جس میں وہ خود کو آرام دہ محسوس نہ کریں۔رشمیکا مندانا نے یہ بات فلم ساز کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کے سیزن 9 میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رشمیکا مندانا نے بتایا کہ بعض فلمی کرداروں کی ضرورت کے تحت اداکاروں کو بکنی یا دوسرے مختصر لباس پہننے پڑ سکتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اداکار ہر بات پر رضامند ہو جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments