ٹام کروز کی فلمی خدمات،لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا
لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ (اے ایف آئی) کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔۔۔
اداکار کو یہ اعزاز 24 اپریل 2027 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا جائے گا۔امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئرپرسن کیتھلین کینیڈی نے ٹام کروز کو عالمی شہرت یافتہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکار اور پروڈیوسر اپنے ہر کام میں غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔تقریبا 13 ارب ڈالر کی عالمی باکس آفس کمائی کے ساتھ ٹام کروز کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments