جینا اورٹیگا نے اپنی فلمیں نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی فلمیں دیکھنے اور ان پر ہونے والے تبصرے پڑھنے سے گریز کرتی ہوں، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ دوسروں کی رائے میرے خود کو دیکھنے کے انداز پر اثر انداز ہو۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ اپنی فلمیں دیکھنا یا ان پر ہونے والے تبصرے پڑھنا مجھے کسی نہ کسی قسم کی ذہنی الجھن میں مبتلا کر سکتا ہے ۔جینا اورٹیگا نے بتایا ہے کہ اپنی ٹیم کی جانب سے بھیجے جانے والے باکس آفس کے اعداد و شمار دیکھنے سے بھی گریز کرتی ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments