کسانوں کو ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

کسانوں کو ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

مزید امداد کا اعلان خوش آئند،بدعنوانی برداشت نہ کی جائے ،خالد حسین باٹھ

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کسانوں کیلئے ساڑھے 4 ہزار روپے فی من مزید امداد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مزید امداد کا اعلان خوش آئند ہے ۔چیئرمین کسان اتحاد نے گزشتہ سال کسانوں کو امداد کی ادائیگی کے معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ساتھ مبینہ دھوکا اور ناانصافی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کسانوں کو ادائیگیوں کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں ۔خالد حسین باٹھ نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی ناانصافی یا بدعنوانی برداشت نہ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...