اسٹاک ایکسچینج، مندی، ایک لاکھ 72 ہزار کی سطح گرگئی

اسٹاک ایکسچینج، مندی، ایک لاکھ 72 ہزار کی سطح گرگئی

698پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 171943 پر بند، 62ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)ایران امریکا کشیدگی بڑھنے ، جغرافیائی صورتحال مزید بگڑنے سے خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر سے متجاوز ہونے کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا تسلسل برقرار رہا جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 72ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی، مندی کے سبب 60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 62ارب 12کروڑروپے ڈوب گئے ۔دوسری جانب ایک موقع پر 532 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 73ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تھی لیکن عالمی و مقامی سطح پر مہنگائی بڑھنے ، شرح سود میں کمی کے امکانات ختم ہونے اور غیریقینی ماحول کے باعث سرمایہ کاری کے شعبوں کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی گئی جس سے ایک موقع پر 840پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 698.56 پوائنٹس کی کمی سے 171943.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 34فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 47کروڑ 76 لاکھ 74ہزار 710 حصص کے سودے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...