مرکنٹائل ایکسچینج میں 40.913 ارب کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت 24ارب رہی ،رپورٹ
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینجمیں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 40.913 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 93,051 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (24.009 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (6.743 ارب روپے)، چاندی (2.171 ارب روپے)، نیسڈیک 100 (2.032 ارب روپے )، تانبہ (1.475 ارب روپے)، خام تیل (1.146 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (870.642 ملین روپے)، جاپان ایکوٹی 225 (750.142 ملین روپے)، کپاس (596.723 ملین روپے)، پلاٹینم (345.261 ملین روپے)، قدرتی گیس (245.180 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (151.877 ملین )، سویا بین (145.385 ملین ) اور ڈاؤ جونز (88.140 ملین ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments